محرم الحرام کاچاند نظرآگیا، یوم عاشور 19اگست کوہوگا

محرم الحرام کاچاند نظرآگیا، یوم عاشور 19اگست کوہوگا
لاہور ( پبلک نیوز) محرم الحرام کا چاند نظر آگیا. یکم محرم 10 اگست بروز منگل اور یوم عاشو ر19اگست بروز جمعرات کوہوگا. ماہ محرم کا چاند نظر آنے کے بعد اسلا سال کا آغاز بھی ہوگیا ہے. محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت حافظ محمد اقبال نعیمی نے کی۔ اجلاس میں مولنا ابوبکر حنیف، مولنا ہارون الرشید، عبدالسلام جیلانی پیر ممتاز احمد اور دیگر شریک تھے۔ دوسری جانب محرم الحرام کی آمد پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سکیورٹی پلان جاری کردیا. ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ شرکاء مجالس اور جلوسوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن ذرائع بروئے کا ر لائے جا ئیں گے۔ مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر،متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اور تشہیر پر سخت پابندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، 6 ایس پیز،34 ڈی ایس پیز،83 انسپکٹرز/ایس ایچ اوزتعینات ہونگے۔ شہر میں مجموعی طور پر 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوس منعقد ہونگے۔ 610 مجالس کوکیٹیگری اے، 3471 کوبی جبکہ 1154مجالس کو سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔