بنی گالا میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، اسلام آباد پولیس

بنی گالا میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، اسلام آباد پولیس
مونس الہی اور کرنل ہاشم کے بیانات کے بعد ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 76 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں۔ ’ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں۔ بنی گالہ کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن تاحال نہیں ہو رہا۔ عوام سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈا اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔‘ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کے تحت تمام اقدامات کرے گی۔ اگر کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔ ’لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے اردگرد صورتحال پر نظر رکھیں۔ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی مدد کریں۔‘ اس سے قبل پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل محمد ہاشم کا کہنا تھا کہ ’میں بنی گالا کی جانب روانہ ہوں۔ اپنے لیڈر کی سکیورٹی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ ’جس جس نے اداروں کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے، (ان) کے خلاف قانونی کاروائی کا کہہ دیا ہے۔‘

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔