جیل کاٹنے اور شالامار باغ کی سیر کرنے میں فرق ہے، فیاض الحسن چوہان

جیل کاٹنے اور شالامار باغ کی سیر کرنے میں فرق ہے، فیاض الحسن چوہان
سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جیل کاٹنے اور شالا مار باغ کی سیر کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی طرف سے اے کلاس کی ڈیمانڈ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کی جیل میں اے کلاس کی ڈیمانڈ غیر قانونی اور غیر منطقیانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں جیل قوانین تبدیل کرکے اے کلاس ختم کردی گئی تھی۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ بی کلاس میں صرف ٹی وی، بیڈ، ٹیبل، کرسی اور اخبار کی سہولت ملتی ہے اور اِس کے علاوہ سہولیات کی خواہش بلی کے خواب میں چھچڑے کے مترادف ہے، جیل کاٹنے اور شالا مار باغ کی سیر کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔