لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کےایم این اے حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کےایم این اے حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کےایم این اے حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی بازیابی کے لیے ان کے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز نے آج اسمبلی اجلاس میں جانا ہے، پیر کو پیش کردیں گے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے 12 اگست کو حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News