خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر خواجہ سراؤں کا احتجاج

خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر خواجہ سراؤں کا احتجاج

(ویب ڈیسک )  خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کیا  گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے،ہم سے بھتے وصول کیے جارہے ہیں،تھانوں میں ہمارے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں۔

  خواجہ سراؤں  نے کہا کہ ہماری نازیبا ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں، پولیس کی ناکامی سے ہمیں سخت مشکلات ہیں،خواجہ سراوں کو قتل اور تشدد کا نشانہ بنانے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔

Watch Live Public News