پشاور میں رواں سال اب تک جنسی زیادتی کے 17 کیسز درج ہوئے ، پولیس پورٹ

پشاور میں رواں سال اب تک جنسی زیادتی کے 17 کیسز درج ہوئے ، پولیس پورٹ

(ویب ڈیسک ) پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور میں  رواں سال اب تک بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 17 کیسز درج ہوئے ہیں۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق   بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں 44 ملزمان نامزد جن میں سے  36 گرفتار ہیں۔  شہر میں رواں سال اب تک 19 بچے قتل 42 زخمی ہوئے،  قتل کے درج 15 کیسز میں 55 ملزمان نامزد جن میں سے  49 گرفتار ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   بچوں کے اقدام قتل کے 40 مقدمات درج کیے گئے ہیں، 63 ملزمان نامزد ہوئے جن میں سے   45 گرفتار ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں 17 بچے اغوا ہوئے،36 ملزمان نامزد جن میں سے  20 گرفتار ہیں،  شہر میں بچے چوری کرنے کے 6 کیسز درج ہوئے،ان میں  9 ملزمان نامزد ہوئے جن میں سے   7 گرفتار ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال 29 بچے قتل ہوئے،نامزد 100 ملزمان میں سے 75 گرفتار ہوئے،  گزشتہ سال 27 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئےتھے،  گزشتہ سال 20 بچے اغواء اور17چوری ہوئے تھے۔

Watch Live Public News