پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 09 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے 09 دسمبر 2021
شہبازشریف کا آصف زرداری کے بیان پر ردعمل، کہتے ہیں آصف زرداری کا میاں نواز شریف کے بارے بیان افسوس ناک ہے، نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے، پارٹی قائد کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا سب جانتے ہیں، سب کو مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ کراچی کے علاقہ ناظم آباد میں ن لیگ نے گرین لائن میٹرو بس کا علامتی افتتاح کردیا، تقریب میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان کی شرکت، رینجرز نے لیگی رہنما احسن اقبال اور دیگر کو گرین لائن کے پیڈ سٹیرین پل پر جانے سے روک دیا، احسن اقبال نے پریس بریفنگ کے دوران ہاتھ اٹھاکر ہاتھ پر ڈنڈے لگنے کا بتایا۔ سابق صدرآصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت، پراسیکیوٹر نیب نے دلائل دیئے کہ بدقسمتی سے آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز کا ریکارڈ ہی غائب ہوگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیب پر شدید اظہار برہمی، ریمارکس دیئے کہ آپ نیب ہیں، بتائیں ریکارڈ کدھر سے غائب ہوا، عدالت کا وقت ضائع کرنے پر جرمانہ ہونا چاہیے، نیب نے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی موجودگی میں بھارت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کیں لیکن بھارتی قیادت نے مثبت جواب نہ دیا،کہا کسی بھی انسانی المیئے سے بچنے کے لئے افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد کی جانی چاہیئے. سانحہ آرمی پبلک سکول کیس، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے جواب جمع کرانے کےلیے وقت مانگ لیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جامع جواب جمع کرانے کےلیے مزید تین ہفتے کی مہلت دی جائے، عدالت کا دیا گیا وقت 10 دسمبر کو پورا ہورہا ہے۔