اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم
کراچی ( پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 180 روپے سے بھی تجاوز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180.30 روپے کا ہوگیا۔ یورو 1.10 روپے مہنگا ہوکر202.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ برطانوی پاونڈ 237 روپے پر برقرار رہا۔ امارتی درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 49.90 روپے کا ہوگیا۔ سعودی ریال 10 پیسے مہنگا ہوکر 47.55 روپے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا. بدھ کے روز کاروباری دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں 65پیسے اضافے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا. انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے اضافے کے بعد 177 روپے پچاس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 178 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا گیا۔ تجزیہ کار گذشتہ روز اس بات کی پیشگوئی کر رہے تھے کہ ڈالر جلد 180 روپے پر پہنچ جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔