وزارت توانائی کا ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق بیان وزارت توانائی نے 22نومبر کو بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کے سے متعلق میڈیا خبروں کی وضاحت کی تھی۔ کیونکہ نیپرا میں موجودہ درخواست صرف ایک مہینے کے دوران استعمال شدہ ایندھن (فیول) کی مد میں تھی جس پر آج نیپرا نے باقاعدہ
— Ministry of Energy (@MoWP15) December 9, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) حکومت نے عوام پر بجلی گرا دیا۔ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمںٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں سے وصول کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔