ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.39 فیصد کمی ریکارڈ 

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.39 فیصد کمی ریکارڈ 

(ویب ڈیسک ) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید 1.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 22.32 فیصد پر آگئی۔اس حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے میں 13 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی،  ایک ہفتے میں 12 اشیا مہنگی  جبکہ  26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 19 روپے 24 پیسے اضافہ ہوا ہے،درجن انڈے 4 روپے 73 پیسے، آلو 4 روپے 38 پیسے مہنگے ہوئے بیف 64 پیسے، تازہ دودھ 41 پیسے اور مٹن 5 پیسے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق  پیاز ایک ہفتے میں 19 روپے 22 پیسے سستے ہوئے، چکن 18 روپے 83 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے سستا ہوا، کیلے 2 روپے 32 پیسے، لہسن ایک روپے 44 پیسے سستا ہوا۔

رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ  دہی ، پاوڈر ملک، نمک، چائے، سگریٹ اور چلی پاوڈر کی قیمتیں برقرار رہی ہیں ۔