سونے کی قیمت میں پھرکمی،کتناسستاہوگیا؟مزید جانئے

سونے کی قیمت میں پھرکمی،کتناسستاہوگیا؟مزید جانئے
کیپشن: سونے کی قیمت میں پھرکمی،کتناسستاہوگیا؟مزید جانئے

ویب ڈیسک: ملک میں آج بھی سونا کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور کراچی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 12 سو روپے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  12 سو روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Watch Live Public News