A part of history ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
Memorable first day of Test cricket for Abrar Ahmed ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/pD3qBd10iz
ملتان : ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابراراحمدنےشاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے7کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے سٹری اسپنر ابراراحمد کی گھومتی گیندوں نےانگلش بلےبازوں کو چکرادیا۔ابراراحمدنےشاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے7کھلاڑیوں کوپویلین بھجوایا، جبکہ زاہدمحمود نےبھی3وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگزمیں 281 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی ہے،انگلینڈکی جانب سےبین ڈکٹ نے63 اور اولی پوپ نے60رنزبنائے جبکہ 5 کھلاڑی ڈبل فگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں، جس کے بعد چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی لے کر انہوں نے اپنے ریکارڈ کو بہتر کیا۔ابرار احمد ڈیبیو پر 7 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 22 ویں بولر بھی بن گئے۔