لاہور: عمران خان پر حملے پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی) نے فیصل واوڈا کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل واڈا کو کل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) نے سانحہ وزیر آباد سے متعلق تفتیش میں فیصل واڈا کو طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی کی جانب سے فیصل واڈا کو تمام دستاویزات، قومی شناختی کارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ یاسمین راشد ،حماد اظہر ،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل، عمر سرفراز چیمہ، فیصل جاوید سمیت 35 افراد کو طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فیصل واوڈا نےآزادی مارچ میں خون خرابہ ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔