پوری قوم علی سدپارہ کے لئے دعا گو

پوری قوم علی سدپارہ کے لئے دعا گو

سکردو (پبلک نیوز) محمد علی جن کا تعلق کوہ پیماؤں کی وادی سدپارہ سے ہے۔ اسی نسبت سے انہیں علی سدپارہ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین اور ماہر کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو لاپتہ ہوئے چار روز ہوگئے ہیں لیکن انکا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر مشن تاخیر کا شکار ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی سرچ آپریشن بھی فی الحال معطل ہے۔ ریسکیو مشن کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ موسم موافق رہا تو آج تاریخ کا سب سے بڑا فضائی سرچ آپریشن ہوگا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سی ون تھرٹی جہاز سے کے ٹو کی انتہائی بلندی ہر سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جہاز میں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ تاریخی آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لینگے۔

کوہ پیما علی سدپارہ کیلئے جہاں ان کے خاندان والے پریشان دکھائی دے رہے ہیں وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی قوم بھی ان کی صحیح سلامت واپسی کیلئے دعاگو ہے۔

Watch Live Public News