لاہور کے 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور کے 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور(پبلک نیوز) شہرمیں کرونا کیسز میں اضافے کے پيش نظر محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ان علاقوں ميں بیدیاں روڈ، ڈیفنس فیز تھری اور فائيو کی گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کيا گيا ہے جبکہ فیصل ٹاون، علامہ اقبال ٹاؤن اور مناواں کےعلاقوں میں بھی گلیاں سیل ہوں گی۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکیٹس، دفاتر اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں اب مکمل لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہے البتہ جن علاقوں میں کرونا کے کیسز برھتے ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جاتا ہے۔