سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی ویڈیو وائرل

سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پبلک نیوز) سینٹ الیکشن 2018 میں ووٹوں کی خریدوفروخت کیسے ہوئی؟ ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، وزیراعظم نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر قانون کے پی سے بھی استعفی لے لیا.

سینیٹ الیکشن2018میں ہارس ٹریڈنگ کی مبینہ وڈیو جاری کردی گئی، یہ ویڈیو پہلے بھی جاری کی جاچکی ہے، اسی ویڈیو کی بنا کر عمران خان اپنے ارکان کے خلاف کارروائی کرچکے ہیں، ان ارکان نے پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوے بھی دائر کررکھے ہیں۔

ویڈیو میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے محمدعلی باچا مبینہ طور پر رقم پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس، خاتون ایم پی اے معراج ہمایوں اور سابق ایم پی اے دینہ خان بھی رقم لے رہےہیں، تاہم ان ارکان نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کسی قسم کے پیسے نہیں لئے.

ویڈیو میں وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد بھی پیسے لیتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں وزیرقانون خیبرپختونخوا کی موجودگی سامنے آئی تو وزیراعظم عمران خان نے سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا حکم دےدیا، وزیراعظم عمران خان نے وزیرِقانون کو فارغ کردیا.

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج فرق سامنے ہے ایک طرف عمران خان نے سینٹ میں ووٹ بیچنے والے 20 ممبران کو پارٹی سے نکال دیا اور آج وڈیو آنے کے بعد وزیر قانون کے پی سے بھی استعفی لے لیا، دوسری طرف ن لیگ کے رانا مشہود کی وڈیو آنے کے بعد ن نے ان کو اور بھی زیادہ عزت سے نوازا یہ ہے فرق عمران خان اور ان چوروں میں.

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان 2013 سے کہہ رہے ہیں کے الیکشن اوپن ہونے چاہیے، جو لوگ اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں وہ یہ ویڈیو دیکھیں اور شرم کریں وہ پاکستان کے نظام کو خراب کر رہے ہیں.

Watch Live Public News