صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل

صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کا فیصلہ معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے شاہ محمد کی نااہلی کے فیصلے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ مامور خان وزیر خود حملہ کر کے الیکشن کمیشن میں متاثرہ فریق بن کر آگئے اور حملہ مخالف امیدوار مامور خان وزیر نے شکست دیکھ کر کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمد کی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردیا۔

عدالت نے صوبائی وزیر شاہ محمد کی حد تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمد اور مامون الرشید کو یکم فروری کو نااہل کیا تھا جس پر دونوں نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا۔

Watch Live Public News