عمران خان نے الیکشن کے رزلٹ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کردیے

01:29 AM, 9 Feb, 2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عام انتخابات کیا گذشتہ روز انعقاد کیا گیا ،صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہا جس کے لیے ملک بھر سے 12 کروڑ 79 لاکھ 21 ہزار 49 رجسٹرڈ ووٹرز تھے، مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار  آگے ہیں، دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے اکاونٹ سے بھی اہم ٹویٹس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ایکس اکاونٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں پاکستانیوں کو خصوصی پیغام دیا گیا ہے کہ " عوام کی مرضی کو مجروح کرنے کے لیے ہر ممکن طریقہ استعمال کرنے کے باوجود، ہمارے لوگوں نے آج ووٹ کے بڑے ٹرن آوٹ کے ذریعے بات کی ہے۔

ٹویٹ میں لکھا گیا کہ " جیسا کہ ہم نے بارہا کہا"کوئی طاقت کسی خیال کو شکست نہیں دے سکتی جس کا وقت آ گیا ہے۔" ٹویٹ میں پی ٹی آئی سپورٹرز کو پیغام دیا گیا کہ اب فارم 45 حاصل کرکے ووٹ کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ "جب تک مکمل رزلٹ نہ ملے ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر پرامن طریقے سے موجود رہیں اپنے ووٹ کا پہرہ دیں کسی صورت مکمل نتیجہ لیے بغیر RO آفس نہ چھوڑیں آج کی رات ووٹ پر پہرہ، پاکستان کی نسلوں کو غلامی سے آزاد کر دے گا۔

مزیدخبریں