شاہدآفریدی کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ میک اپ سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی

شاہدآفریدی کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ میک اپ سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی

(ویب ڈیسک ) پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اپنی چھوٹی بیٹی کےعروہ آفریدی کیساتھ میک اپ سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔دونوں باپ بیٹی کی معصومانہ گفتگو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں جبکہ   عروہ اپنے والد کے چہرے پر میک اپ کر رہی ہیں۔

شاہد آفریدی نے  مزاحیہ انداز میں اپنی بیٹی سے  پوچھا ’آپ میرے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگارہی ہیں، یہ آپ کیا کررہی ہیں؟‘ عروہ  نے جواب دیا کہ  ’میں آپ کے چہرے پر میک اپ کررہی ہوں‘۔

عروہ اپنے والد کی داڑھی، ماتھے اور گالوں پر میک اپ لگاتی ہیں اور  پیار سے اپنے والد کو کہتی ہیں کہ ’ابا اگر آپ اپنا چہرہ دھوئیں گے تو میں ناراض ہو جاؤں گی۔‘ عروہ  نے شاہد آفریدی سے کہا کہ ’میں سب کو ڈرانے کے لیے آپ پر میک اَپ کر رہی ہوں‘۔

اس پر شاہد  آفریدی پیار سے کہتے ہیں کہ ’آپ کیوں چاہتی ہیں کہ میں سب کو ڈراؤں؟‘ عروہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں چاہتی ہوں کہ آپ شہزادی لگیں‘، جس پر  سابق کپتان مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ ’آپ میری شہزادی ہیں‘۔

Watch Live Public News