خیبر :نامور پشتو شاعر امیر حمزہ بابا کےمزار کی تزین و آرائش مکمل

خیبر :نامور پشتو شاعر امیر حمزہ بابا کےمزار کی تزین و آرائش مکمل
کیپشن: خیبر :نامور پشتو شاعر امیر حمزہ بابا کےمزار کی تزین و آرائش مکمل

پبلک نیوز: فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا  نارتھ کی جانب سے ضلع خیبر میں واقع نامور پشتو شاعر امیر حمزہ بابا کےمزار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تزین و آرائش مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امیر حمزہ بابا شنواری 1907 میں ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے۔ انہیں بابائے پشتو غزل اور صوفی بزرگ کا لقب دیا گیا،آزادی کی تحریک میں بھی انہوں نے اپنی شاعری سے نوجوانوں میں جوش و جذبہ پیدا کیا،قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان میں شمولیت کے بعد پشتو زبان اور کلچر کے تحفظ کے لئے اپنی زندگی وقف کی۔

1994 میں ان کی وفات کے بعد انہیں لنڈی کوتل میں دفن کیا گیا۔  ملک اور علاقے کے لئے گراں قدر خدمات پر لنڈی کوتل میں ان کا مزار تعمیر کیا گیا۔فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا  نارتھ کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے مزار کے تحفظ کے لئے تزین و آرائش مکمل کی گئی۔

اس سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا  نارتھ تھے،تقریب میں نامور شعراء نے امیر حمزہ بابا شنواری کی زندگی کو اپنے شعروں کے مجموعے میں بیان کیا۔

Watch Live Public News