این اے 71،خواجہ آصف  نے ریحانہ ڈار کو شکست  دیدی

این اے 71،خواجہ آصف  نے ریحانہ ڈار کو شکست  دیدی

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ   این اے 71 میں خواجہ آصف  نے ریحانہ ڈار کو شکست دیدی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ محمد آصف 118566 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرچکے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

عام انتخابات 2024 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 میں مسلم لیگ ن کے رہنما   خواجہ آصف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار  مدمقابل  تھیں ۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق خواجہ آصف نے ریحانہ ڈار کو شکست دیدی ہے۔خواجہ محمد آصف  کی 16068 ووٹوں  کی لیڈ  ہے۔

Watch Live Public News