دوسری جانب سوشل میڈیا پر مری میں پیش آنے والے واقعات کی کئی دردناک کہانیاں گردش کر رہی ہیں لیکن ایک ایسا واقعہ سامنے آیاہے جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیاہے اور اس پر سینئر صحافی حامد میر بھی خود کو نہ روک پائے ،انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہریوں کو اس المناک حقیقت سے روشناس کروایا ۔ حامد میر نے اخباری تراشہ ٹویٹر پر شیئر کیا ہے جس میں ایک متاثرہ نے اپنی کہانی بیان کی ہے ، مری میں پھنس جانے والے سیاح جہان داد نصیر نے بی بی سی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ’’ ہم سے مری کے ایک ہوٹل والے نے ایک رات گزار نے کا 50 ہزار کرایہ مانگا، میرے پاس کچھ پیسے کم تھے ، رات گزارنے کیلئے اپنی بیوی کا زیور ہوٹل والوں کے حوالے کرنا پڑا، ہوٹل والے کریڈٹ کارڈ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھے ۔‘‘View this post on Instagram
برف کے طوفان میں مجبوریوں کو خریدنے والوں کا ظلم ۔۔۔ جہان داد نصیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم سے مری کے ایک ہوٹل والے نے ایک رات کا 50 ہزار مانگا میرے پاس کچھ پیسے کم تھے رات گذارنے کے لئے اپنی بیوی کا زیور ہوٹل والوں کے حوالے کرنا پڑا ہوٹل والے کریڈٹ کارڈ قبول نہیں کر رہے تھے pic.twitter.com/d95uWHcGAa
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) January 10, 2022