اسلام آباد(پبلک نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوچکی ہیں.
وفاقی وزیر اور سربراہ این ایس او سی اسد عمر کا سماجی روابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائننگ بند کردیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے اعلیٰ حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اسد عمر کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم بنگلا دیش اور افغانستان تک پہنچ چکی،ہمیں مزید احتیاط کرنا ہو گی، کہتے ہیں پاکستان میں کوروناکی چوتھی لہرکا خدشہ ہے ،عوام عیدالاضحیٰ سادگی اورکورونا ایس اوپیز کے ساتھ منائیں ،شہریوں سے ویکسین لگوانے کی بھی اپیل