عثمان مرزا کیس میں وزیراعظم متحرک، آئی جی سے ملاقات

عثمان مرزا کیس میں وزیراعظم متحرک، آئی جی سے ملاقات

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات، آئی جی اسلام آباد نے گولڑہ میں جوڑے پر تشدد کیس پر وزیراعظم کو بریفنگ دی.

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے. اسکےعلاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی.

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر ہونے والے تشدد کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔

ادھراسلام آباد کی مقامی عدالت میں لڑکا لڑکی پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی ، عداکت نےگرفتارعثمان مرزا سمیت 3ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے.کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بااثر ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا گیا ہے.وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر ملزم لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اور انہیں غلیظ گالیاں نکال رہا ہے. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا. ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹوئٹر پر #ArrestUsmanMirza کا ٹرینڈ چلتا رہا

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔