اسلام آباد ( پبلک نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عمر حمید سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمر حمید سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں۔ عمرحمید نے کیرئرکے دوران سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری بےنظیر اِنکم سپورٹ پروگرام خدمات سرانجام چکے ہیں۔ عمر حمید سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ عمرحمید نے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ، ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن فرائض انجام دیئے۔ سینیئرجوائٹ سیکرٹری داخلہ ، سینیئرجوائٹ سیکرٹری اکنامک افیئر ڈویژن بھی رہے۔ عمر حمید وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے پرسنل اسٹاف آفیسر کی خدمات انجام سرانجام دے چکے ہیں۔ عمر حمید ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔