کراچی ( پبلک نیوز) ملک کے سب سے بڑے شہر سے ایکسپورٹرز اور صنعت کاروں نے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پانی نہ ملنے کی وجہ سے کراچی سے انڈسٹری پنجاب شفٹ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایکسپورٹ بڑھانے کے ٹارگٹ کے آگے کراچی کا پانی مافیا آگیا۔ معروف صنعت کار اور نجی بزنس گروپ کے سربراہ نے کراچی میں اپنی فیکٹری بند کردی۔ انھوں نے کہا ہے کہ سالانہ بیس سے پچیس کروڑ روپے کا پانی خریدنا پڑتا ہے۔ اتنا مہنگا پانی خرید کر کاروبار کرنا اب ممکن نہیں رہا ہے۔ ایس ایم منیر کا کہنا ہے کہ اس وقت دس سے پندرہ مزید کارخانے کراچی سے شفٹ ہورہے ہیں۔ کارخانے بند ہونے سے نہ صرف ایکسپورٹ متاثر ہوگئی بلکہ بیروز گاری بڑھے گی۔ کراچی میں پانی لائنوں میں نہیں آتا لیکن واٹر ٹینکرزمیں دستیاب ہے۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری میں 4500 صنعتیں ہیں۔