314 کلو گرام کے’شیر دل‘ نے انٹرنیشنل مقابلہ جیت لیا

314 کلو گرام کے’شیر دل‘ نے انٹرنیشنل مقابلہ جیت لیا
فیصل آباد ( پبلک نیوز) انٹرنیشنل گوٹ اینڈ بل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 23 واں بکروں کا مقابلہ، مقابلے کا انعقاد چباں روڈ سے ملحقہ گراؤنڈ میں کیا گیا۔ فیصل آباد- مقابلے میں حصہ لینے والے شیر دل نے 314 کلو گرام وزن سے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق 314 کلو گرام وزن کے ساتھ پہلے نمبر پر گجرانوالا کے رہائشی فخر اعجاز کا بکرہ آیا۔ 300 کلو گرام وزن والے بکرے کے ساتھ لاہور سے چودھری عاطف دوسرے نمبر پر رہے۔ 278 کلو گرام کے وزن والے بکرے کے ساتھ ملتان سے آئے چودھری راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فخر اعجاز کا کہنا ہے کہ شیر دل کو دودھ، گھی، گندم، مربہ جات اور چنے کھلا کر خاص مقابلہ کے لیے تیار کیا۔ تین سال سے شیر دل کے ناز و نخرے اٹھا کر اس کی دیکھ بھال کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔