ہیروئن کیس: رانا ثناء اللہ نے آرمی چیف سے شکایت کردی

ہیروئن کیس: رانا ثناء اللہ نے آرمی چیف سے شکایت کردی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہیروئن کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے کردار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شکایت کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ اس اہم معاملے پر میں نے ناصرف آرمی چیف کو تحریری طور پر شکایت درج کرائی جبکہ ان کیساتھ ملاقات میں بھی اس پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا کہ شکایات کے ازالے کیلئے آرمی کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے سابق وزرا اعجاز شاہ، طارق بشیر چیمہ اور فواد چودھری بھی مجھ پر قائم ہیروئن کے مقدمے کو بوگس اور جھوٹا قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پندرہ کلو ہیروئن کے جھوٹے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور اے این ایف کے سابق سربراہ میجر جنرل عارف ملک ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پندرہ کلو ہیروئن کا تھیلا شہزاد اکبر کے پاس تھا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس سے کہا کہ یہ اسے پارلیمنٹ لاجز میں رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ میں رکھا جائے۔ لیکن پولیس حکام نے یہ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا تو میجر جنرل عارف ملک ملوث ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔