اسلام آباد: پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو بھجوایا، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر صوبائی وزارت سے استعفیٰ دیا۔ سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سردارایاز صادق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے استعفی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو جمع کروادیا ہے۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔