جہلم میں سلنڈرپھٹنے سے3 منزلہ عمارت زمین بوس، 5 افراد جاں بحق 15 زخمی

جہلم میں سلنڈرپھٹنے سے3 منزلہ عمارت زمین بوس، 5 افراد جاں بحق 15 زخمی
جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ بھی ہے، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے سے 3 افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔