ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست خارج کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کو ایک ماہ کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔
عدت کیس میں اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا جبکہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ پہلے ہی سیشن کورٹ کو مرکزی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کرچکی ہے۔