ہائے ری غربت! ماں نے شیرخوار بچی 1 لاکھ میں بیچ دی

ہائے ری غربت! ماں نے شیرخوار بچی 1 لاکھ میں بیچ دی
کیپشن: Hi re poverty! The mother sold the infant girl for 1 lakh

ویب ڈیسک: پاکپتن میں غربت کی ستائی خاتون نے اپنی 18 یوم کی شیر خوار بچی 1 لاکھ میں فروخت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے نرس، ماں، بیٹی سمیت 4 افراد کیخالف مقدمہ درج کرلیا۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ بچی خریدنے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم سے بچی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعہ گاؤں 41 ایس پی میں پیش آیا۔ بچی کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News