یونیورسٹی طلباءکاسینیئرزپرجنسی ہراسانی کاالزام،تھانےپہنچ گئے

یونیورسٹی طلباءکاسینیئرزپرجنسی ہراسانی کاالزام،تھانےپہنچ گئے
کیپشن: یونیورسٹی طلباءکاسینیئرزپرجنسی ہراسانی کاالزام،تھانےپہنچ گئے

ویب ڈیسک:راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی کے 2 طالبعلم جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزام میں پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سینئر طالبعلم انہیں ہراساں کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی میں طلبہ جنسی اسکینڈل میں بڑی پیش رفت  ہوئی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ انکوائری کمیٹی میں ڈاکٹر عرفان یوسف، یاسر حفیظ، طارق مختار، بدر نسیم اور غلام حسین بابر شامل  ہیں۔

انکوائری کمیٹی 7 روز میں رپورٹ یونیورسٹی انتظامیہ کو پیش کرے گی اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر طالبعلموں کو بلیک لسٹ اور یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔طلبہ جنسی حراسگی میں ملوث ملزمان کے خلاف 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ کے متن مطابق ملزمان بارانی زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے،مقدمے میں ملزم انیب خان، منیب خان اور ایک ساتھی کو نامزد کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ متاثرہ طالبعلم عبدالرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Watch Live Public News