”عمران خان کے آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا“

”عمران خان کے آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا“

اسلام آباد(پبلک نیوز) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہی، اس پر کوئی بات نہیں ہونی چاہئے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان کے آلہ کار بننے والوں کو بھگتنا پڑے گا.

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ حکومتی نااہلی عروج پر ہے، ہماری حکومت نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی۔حکومت نے ملکی خودمختاری کو داوَ پر لگا دیا، حکومت کو اپنی کارکردگی سے خطرہ ہے، انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی میرا ہدف نہیں ہے، وہ پی ڈی ایم سے علیحدہ ہیں ، اس سے ہٹ کر بات کی جائے۔ تمام پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج کر ہیں۔استعفوں کا فائدہ تب ہوتا جب تمام جماعتیں ایک ساتھ استعفیٰ دیتیں، تمام دھاندلی زدہ فیصلے واپس لیے جانے چاہیں۔ حکومت نے کسی ڈیل میں حصہ لیا ہے تو عوام کے سامنے لائیں۔مسلم لیگ ن بجٹ کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے. انہوں نے یہ بھی کہا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سچ بولنے کی سزا نہ دی جائے، کل کوئی بھی جج انصاف کرنا چاہے تو یہ نہ ہو وہ بھی کٹہرے میں کھڑے ہوں . امریکہ کو پاکستانی اڈے دینے کے معاملے پر مریم نواز نے کہا کہ میں پاکستان میں امریکہ کو اڈے دینے کی حامی نہیں ہوں تاہم عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت امریکہ کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔