ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد ( پبلک نیوز) اعلیٰ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کوعہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیئے گئے۔ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعہ واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دی۔

واجد ضیاء کی خدمات نیشنل پولیس بیورو کے سپرد کر دی گئیں۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ کو آئی جی خیبر پختونخوا لگا دیا گیا۔ صلاح الدین محسود کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیا۔

ڈی جی ایف آئی اے کے عہدہ سے واجد ضیاء کو ہٹانے اور ثناء اللہ عباسی کو تعینات کرنے کے حوالے سے کابینہ نے منظوری دے دی جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھی باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔