پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج
کیپشن: پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک:بلوچستان میں ریاست اوراداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے الزام میں پی ٹی آئی کے 28 رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ریاست اوراداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریروں کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار سمیت 28 رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر 28 نامزد اور دیگر افراد کے خلاف بھی درج کی گئی، مقدمے میں عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے، ریاست کیخلاف بغاوت کی دفعات شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ بوستان تھانے کے لیویز افسر عبدالغنی کی مدعیت میں درج کیا گیا، صوبائی رہنما شریف توخی، اشتہاری ملزم عبدالباری کاکڑ اور جہانگیر رند بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

حکام نے تھانے کی حدود میں ریاست مخالف وال چاکنگ مٹانے کا بھی حکم دیا تھا، مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ریاست مخالف نعرے لکھے گئے تھے،تمام رہنماؤں نے ریاست اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کیں، یہ عمل عوام کو اکسانے، انتشار پھیلانے اور بغاوت کے زمرے میں آتاہے، ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

Watch Live Public News