ویب ڈیسک: سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے۔
محمد زبیر نے کہا کہ اب فیصلہ کرلیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں، سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔
واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔