پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 9 فیصد کمی ریکارڈ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 9 فیصد کمی ریکارڈ

(ویب ڈیسک) ملک میں   پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  انڈسٹری اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ  جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملک میں 13.83 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ملک میں 15.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

اعدادوشمار کے مطابق  مئی 2024 میں ملک میں 1.39 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ  اپریل میں ملک میں 1.10 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا۔ 

واضح رہے کہ مئی 2023 میں ملک میں 1.30 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو مئی 2024 میں بڑھ کر 1.39 ملین ٹن ہو گئی۔

عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار  کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 6.44 ملین ٹن پٹرول ، 5.69 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.94 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 5، 2 اور 52 فیصد کم ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.78 ملین ٹن پٹرول، 5.83 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 1.96 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News