کراچی میں فائرنگ کرکے کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی میں فائرنگ کرکے کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنیوالا سیکیورٹی گارڈ گرفتار

(ویب ڈیسک ) کراچی پولیس نے فائرنگ کرکے کچرا چننے والے بچے کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا، سیکیورٹی گارڈ نے سرسید کی حدود میں فائرنگ کرکے بچے کو قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق   ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں فائرنگ کرکے بچے کو قتل کرنے والا گارڈ گرفتار کرلیا گیا ہے۔گارڈ نے سرسید کی حدود سیکٹر 11A میں فائرنگ کرکے بچے کو قتل کردیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے  سیکٹر 11A میں بچے کو قتل کرنے والے گارڈ رمضان کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گارڈ اسکارڈ نامی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم تھا جسکے سپروائزر کو سرسید پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

Watch Live Public News