اسلام آباد (پبلک نیوز)ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کا شکار ہو کر گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 54مریض زندگی کی بازی ہار گئے ٗ ملک بھر میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 16ہزار 349تک پہنچ گئی نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا نے مزید 54افراد کو لقمہ اجل کے حوالے کیا ہے ٗ ملک میں مزید 1,353افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے اعداد و شمار کے بعد اب ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16,349ہو گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 63ہزار 823مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب کورونا کے جو مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں ان کی تعداد 5لاکھ 93ہزار 453ہے۔تاحال 13ہزار281اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 31,786ورونا ٹیسٹ کئے گئے۔