”ملک میں پارلیمان کا وجود مفلوج ہو چکا ہے“

”ملک میں پارلیمان کا وجود مفلوج ہو چکا ہے“
اسلام آباد (پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کیا اب ہمیں پریس کانفرنس کیلئے آنے سے قبل مسلح ہونا پڑے گا ٗ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے حکومت نے تمام حدیں عبور کر دیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کی میڈیا سے گفتگوہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو خط لکھوں ٗسینیٹ الیکشن اور اعتماد کے ووٹ میں جو ہوا وہ اسکے بالکل برخلاف تھا ٗآج ملک کے اندر پارلیمان کا نظام مفلوج ہو چکا ہے ٗجو 6 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا وہ سب نے دیکھا ٗکیا اب ہم مسلح ہو کر پریس کانفرنس کرنے آیا کریں گے؟۔ کیا یہ ملک کو انہی روایات پر چلائیں گے ٗہم نے جو کچھ ان سینیٹ الیکشن میں دیکھا وہ کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے ٗیوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں بھی لوگوں کو توڑا گیا ٗجو اعتماد کا ووٹ ہوا اس میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں ٗوہ لوگ اپوزیشن کے نہیں تھے بلکہ حکومتی لوگوں کے ساتھ یہ سب کیا گیا ٗوزیراعظم نے جو اعتماد کا ووٹ لیا وہ انہوں نے نہیں لیا بلکہ انہیں لیکر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔