کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) مارکیٹ میں فولڈ ایبل فون آنے کے بعد آئی فون ابھی تک تجرباتی مراحل میں ہے جب کہ ایک یوٹیوبر نے اس کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ سکوٹی ایلن نے اپنے گھر پر ہی فولڈ ایبل آئی فون تیار کر لیاتفصیلات کے مطابق ایک طرف خبریں ہیں کہ آئی فون فولڈ ایپل موبائل بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ ایک یوٹیوبر نے اپنے گھر پر ہی آئی فون والوں کا مسئلہ کر دیا ہے اور فولڈ ایبل آئی بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔یو ٹیوبر اسکوٹی ایلن نے دستیاب ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اپنے گھر سے فولڈیبل فون اسکرین بنانے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایلن کی طرف سے بنایا جائے والا دیکھنے میں خوبصورت ہے ٗ فولڈ ایبل ہے اور اس پر آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم بھی کامیابی سے چل رہا ہے۔ایلن نے اپنی ویڈیو میں ازراہ تفنن کہا کہ اگر آئی فون والے اس سے رابطہ کر کے فولڈ ایبل آئی فون کا طریقہ معلوم کرنا چاہیں تو وہ اس کیلئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ ایپل ان دنوں فولڈ ایبل آئی فون اسکرینوں کے لئے پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لئے کوشاں ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے حریف، ''موٹرولا'' اور ''سیمسنگ'' (سیمسنگ) فولڈ ایبل سمارٹ فون مارکیٹ میں لانچ کر چکے ہیں جبکہ آئی فون ابھی تک تجرباتی مراحل ہے۔ایلن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کلپ اپ لوڈ کی جس میں ایک لچکدار AMOLED اسکرین بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جسے وہ ایک خاص حد تک حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہو گیاہے -