ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیلئے غفور حیدری کو ڈبل آفر

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کیلئے غفور حیدری کو ڈبل آفر
اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت جماعت پاکستان تحریک ا نصاف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے حوالے سے ایک ہی امیدوار کو پیشکش کردی ، پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انہوں نے مولانا عبدالغفور حیدری کو پیشکش کی ہے کہ وہ چیئر مین سینٹ بن جائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیئر مین سینٹ کیلئے امیدوار صا دق سنجرانی نے مولانا عبدالغفور حیدری سے اہم ملاقات کی ہے جس دوران ملکی صورتحال اور سینٹ انتخابات سمیت دیگر ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پرویز نے بتایا کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو پیشکش کی ہے کہ وہ چیئر مین سینٹ بن جائیں۔جبکہ حیران کن طور پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے بھی ڈپٹی چیئر مین سینٹ کیلئے جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری کو ہی نامزد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک مختصر گفتگو میں جب عبدالغفور حیدری سے میڈیا کے نمائندوں نے اس بابت پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی چیئر مین سینٹ کی نامزدگی کے حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے ٗ صادق سنجرانی تو ہمارے چیئر مین ہیں ٗ ان سے اکثر ملاقات رہتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔