سیاسی رابطوں کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف احتساب کے اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹےگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بد عنوان عناصر کو کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے حکومت کے اقدامات کا دنیا بھر میں اعتراف کیاگیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔