وفاقی کابینہ نے حج پالیسی2023 کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی2023 کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے حج پالیسی2023 کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے حج پالیسی2023 کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی حاجیوں کے سفر اور حج کے دوران ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اعلی حکام سعودی عرب حکام کے تعاون سے موثر اور جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کریں۔ وزیر اعظم نے قومی کلین ایئر پالیسی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قومی کلین ایئر پالیسی کی تشکیل پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی قابل ستائش ہے۔ کلین ایئر پالیسی پر موثر عمل درآمد کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر نیشنل اکاؤنٹیبلٹی ترمیمی آرڈینیس 2023 (National Accountability Amendment Ordinance 2023) کی منظوری دے دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔