ویب ڈیسک: ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو ہوگا۔
تفصیلا ت کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ بروز پیر 29 شعبان المعظم بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں ماہ رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ وقت پر منعقد کئے جائیں گے۔
دوسری جانب ماہرین فلکیات کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہوگا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہوگی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔