رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کی چیخیں نکل گئیں

رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کی چیخیں نکل گئیں
کیپشن: رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ،عوام کی چیخیں نکل گئیں

ویب ڈیسک: چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے2 رو زقبل ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربااضافہ کردیا گیا۔ رمضان المبارک میں ایل پی جی کی سپلائی کو سرکاری قیمت یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کاگٹھ جور ہے،ایک ہفتے میں اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر دوسری بار30روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے۔سرکاری قیمت 257روپے فی کلوجبکہ  310روپے فی کلو اور پہاڑی علاقوں میں 360روپے فروخت کی جانے لگی۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر3030روپے کی بجائے 3700روپے میں فروخت جاری ہے اور گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر و دوکاندار بے بس ہیں، ایل پی جی کے دو بڑے جہاز ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچ گئے۔ پاک ایران باڈر پر وافر ایل پی جی موجود ہے۔ملک بھر میں ایل پی جی کی مسنوعی قلت پید اکی گئی ہے، رمضان المبارک سے قبل بلیک مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

چیئرمین  عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپوٹرز نے سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے،روز بروز ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا وزیراعظم پاکستان فوری طور پر نوٹس لیں اور رمضان المبارک میں ایل پی جی کی سپلائی کو سرکاری قیمت یقینی بنایا جائے۔