خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فوٹیج جاری

hardeep singh nijjer
کیپشن: hardeep singh nijjer
سورس: google

 ویب ڈیسک : کینیڈین پولیس نے  تحریک آزادی خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔

 اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نجر کو مارنے سے پہلے حملہ آوروں نے اس کی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس کی گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے روکا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے نجر پر فائرنگ کر دی۔
خیال رہے کہتحریک آزادی خالصتان کے رہنما  ہردیپ نجر کا گزشتہ سال 18 جون کو قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈین پولیس کے مطابق قتل میں کل چھ حملہ آور ملوث تھے۔ 

کینیڈین پولیس  ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کرنے کے بہت قریب ہے۔ دی گلوب اینڈ میل اخبار کے مطابق دونوں مشتبہ افراد پولیس کی نگرانی میں ہیں اور توقع ہے کہ یہ دونوں چند ہفتوں میں پکڑے جائیں گے۔ نامعلوم ذرائع کے مطابق نجر کے قتل کے بعد بھی دونوں مشتبہ قاتل ابھی تک کینیڈا سے نہیں نکلے اور پولیس ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Watch Live Public News