میرا ٹارگٹ ورلڈکپ سے پہلے فٹ ہونا ہے،  حارث رؤف

میرا ٹارگٹ ورلڈکپ سے پہلے فٹ ہونا ہے،  حارث رؤف
سورس: publicnews

پبلک نیوز: ( محمد شکیل خان ) پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے انجری کا شکار فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا ہے  کہ  انکا  ٹارگٹ ورلڈکپ ہے،کوشش کروں گا کہ جلد سےجلد فٹ ہوجاؤں۔

انجری کے بعد پہلی بار  گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہاکہ  انہیں  اس سے پہلے کبھی اتنی بڑی انجری ہوئی نہیں تھی، پی ایس ایل بڑا ایونٹ ہے،اس میں زندگی کے کئی یادگارلمحات بنتے ہیں،حارث رؤف نے کہاکہ جب آپ ٹیم کے اہم رکن کےطور پرکھیلتے ہیں تو انجری سے ٹیم کمبی نیشن خراب ہوجاتاہے،اگر ٹیم میں اہم  کھلاڑی نہ کھیل رہا ہوتو رزلٹس بھی آپکےحق میں نہیں آتے، وہ اس چیز سے زیادہ مایوس ہیں  کہ جب ٹیم کو انکی ضرورت ہےاور وہ  نہیں کھیل  سکتے

فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی کھیلتے ہیں ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اپنا سو فیصد دوں، انجری کے دوران وقت گزارنے کے حوالے سے حارث رؤف کاکہناتھا کہ وہ  ٹیم کےساتھ ہیں اور لاہور قلندرز  کےپی ڈی پی سے آئے  نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ حارث رؤف نے کہاکہ  جب  انجری ہوئی تو  شروعات میں کافی مشکل تھی،درد بہت تھا مگر بطور پروفیشنل یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے

انہو ں نے اپنے مستقبل کے ہد ف پر کہاکہ  ابھی فوکس انجری سے نجات  پر ہے کیونکہ آگے کافی کرکٹ آرہی ہے۔۔ وہ  کسی  کو کچھ ثابت کرنے کے لئے کرکٹ نہیں کھیلتے کہ لوگ کیا کہیں گے۔زندگی میں اور کریئر میں اتار چڑھاؤآتے رہتے ہیں،انہیں  اندازہ ہے کہ  کیسے کم بیک کرنا ہے،اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔۔انجری کے وقت سپورٹ ملنے پر حارث رؤف کا کہناتھاکہ :شکر ہے کہ میرے آس پاس  شاہین جیسےسپورٹ کرنے والےدوست اور  لوگ ملے ،کسی بھی مسئلے میں ہوتا ہوں تو ثمین رانا ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔مشکل وقت میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتاہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے فٹ ہونے کی کوشش کروں گا ، انکا    ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے،تاکہ واپس آکر فینز کوجیت کی صورت میں خوشیاں دیں

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔