ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: Mahira Khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے دوسرے بچے کی پیدائش کی وائرل ہونے والی خبر کی حقیقت بتادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ڈیجیٹل سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حاملہ ہونے کی افواہوں پر کھل کر سامنے آگئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر میرے حمل ٹھہرنے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھیں، نہ جانے کس نے میری جسامت کو دیکھتے ہوئے میرے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں پھیلائیں،مجھے نہیں پتہ کہ کس نے اور کیوں یہ افواہیں پھیلائیں، تاہم ممکنہ طور پر میرے وزن بڑھنے کی وجہ سے میرے حاملہ ہونے کی خبریں پھیلائی گئی ہوں گی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ خبر جھوٹی تھی، میں اپنے تمام پراجیکٹس اور نیٹ فلکس سیریز بھی مکمل کررہی ہوں، میں نے کوئی پراجیکٹ نہیں چھوڑا۔

اپنے شوہر سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ’ میرے شوہر اپنے جذبات کا کُھل کر اظہار نہیں کرتے اور مجھے اُن کی یہ عادت بالکل پسند نہیں ‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین اور اپنے دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی۔

Watch Live Public News